• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم القدس پر مظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور ریلیاں ہونگی، بشارت امامی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ) تحریک نفاذفقہ جعفریہ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ بشارت حسین امامی نے کہا ہے کہ جمعۃ الوداع کو عالمی یوم القدس حمایت مظلومین کے موقع پرقبلہ اول کی بازیابی اور کشمیروفلسطین سمیت دنیائے مظلومیت کیساتھ اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر پرامن احتجاج کیاجائیگا۔اس امرکااظہار انہوں نے یوم القدس حمایت مظلومین کمیٹی کے کنوینر شوکت عباس جعفری کی سرکردگی میں عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ بشارت امامی نے باورکرایا کہ ہمارا اوڑھنا بچھونا عدل و انصاف کا قیام اور ظلم و بربریت کی عملی مذمت کرنا ہے ۔ اس موقع پرمظلومین کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے جلسے اور پرامن ریلیاں بھی ہوں گی۔
اسلام آباد سے مزید