• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے، 57 اسلامی ممالک کہاں ہیں، سیمینار شرکاء

اسلام آباد( نیوز رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل اور ادارہ البصیرہ پاکستان کے زیر اہتمام یوم آزادی پاکستان و یوم القدس سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔سیمینار سے جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما لیاقت بلوچ ،شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ عارف حسین واحدی ، جماعت اہل حرم پاکستان کے سربراہ مفتی گلزار نعیمی ، تحریک نوجوانان کے چیئرمین عبداللہ گل،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکریٹری جنرل ناصر شیرازی ، البصیرہ کے چیئرمین ڈاکٹر سیدعباس نقوی و دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے کہا کہ استعمار عالم اسلام کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔فلسطین اور غزہ میں مسلمانوں پر ظلم کیا جا رہا ہے۔ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رہی ہے مگراسلامی ممالک کے حکمران بے حس بنے ہوئے ہیں۔ مقررین نے سوال کیا کہ ستاون اسلامی ممالک ہیں ،امت کہاں ہے ؟
اسلام آباد سے مزید