کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ نے ہمیں آئوٹ کلاس کردیا۔ ہمارے پاس کچھ مثبت تھے اور ہم اپنی خامیوں کودور کریں گے۔ بابراعظم ، امام الحق اور محمد رضوان کو کنڈیشن کا اندازہ ہے ، امید ہے ون ڈے سیریز میں نتائج بہتر ہوں گے، حسن نواز اور محمد حارث نے اچھی بیٹنگ کی، سفیان مقیم نے اچھی بولنگ کی۔ توجہ ایشیا کپ اور ورلڈ کپ پرہے۔ نئے کھلاڑیوں کے ساتھ چانس لیا ، مزید موقع دیں گے، جب تجربات ہوں گے تو ایسے نتائج آئیں گے۔ نوجوان کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ ہے، آنے والے چند ماہ میں یہی کھلاڑی اچھا پرفارم کریں گے۔