• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین درجوں میں پانی کی تقسیم کے فارمولے پر سندھ کا احتجاج

اسلام آباد (خالد مصطفیٰ ) ملک کے زیریں دریائی صوبے سندھ نے تین درجوں میں پانی کی تقسیم کے فارمولے پر احتجاج کرتے ہوئے ارسا کی مذمت کی ہے کہ اس نے تقسیم آب معاہدہ 1991ء کے پیرا 2 کو لاگو نہیں کیا۔ ارسا ایڈوائزری کمیٹی (آئی اے سی ) کا اجلاس بدھ کو اسلام آباد میں ہوا ۔ جس میں سندھ کے نمائندوں نے چاروں صوبوں میں معاہدہ پیپرا2کے تحت تقسیم آب پر زور دیا ۔ اور کہا کہ رواں سال خریف کی فصل کےلیے تین درجوں میں پانی کی تقسیم کا فارمولا نا قا بل قبول ہے ۔ سندھ کو بتایا گیا کہ یہ ایشو 2018ء سے حتمی فیصلے کےلیے مشترکہ مفادات کو نسل (سی سی آئی ) پر منحصر ہے اجلاس میں موجود ایک سینئرا فسر نے جنگ کو یہ بات بتائی ۔تاہم اجلاس میں پنجاب نے اس تلخ حقیقت سے آگاہ کیا کہ انڈس سسٹم میں پانی کی کمی بڑھ رہی ہے لہٰذا فیصلہ کیا گیا ہے کہ سسٹم لاسز کو مانیٹرنک کی ذمہ داری ڈسچارج آبز رویشن سیلز (ڈی اوسیز) کو سونپ دی جائے ۔ پنجاب میں سندھ کے محکمہ آبپاشی کے حکام اور سندھ میں پنجاب کے حکام ڈی او سیز کا ہیں ۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پنجاب اور سندھ میں سسٹم لاسز کی مشترکہ مانیٹرنک کریں ۔ تا ہم آئی اے سی یکم اپر یل تا 30 ستمبر پانی کی دستیابی کو حتمی شکل دینے میں ناکام رہے اس کی وجہ غیر یقینی موسمی صورتحال بتائی جارہی ہے ۔

ملک بھر سے سے مزید