• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مذہبی سیاسی تنظیم کا احتجاج روکنے پررائیونڈ پولیس پر تشدد، یرغمال بنا لیا، 93 کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج

لاہور(نمائندہ جنگ)رائیونڈ پولیس کے افسران اور اہلکاروں پر تشدد کرنے،انھیں یرغمال بنانے پر مذہبی سیاسی تنظیم کے کارکنوں کے خلافمقدمہ درج کرلیا گیا ایف آئی آر کے مطابق مذہبی جماعت کا احتجاج جاری تھا ، پولیس نے روکنے کی کو شش کی جس پرملزمان نے دو سب انسپکٹرز کو یرغمال بنایا، تشدد سے سب انسپکٹر افضال زخمی ہوگئے جبکہ کانسٹیبل فرمان کی یونیفارم پھٹ گئی۔مقدمہ میں راؤ عرفان، رفاقت اور ناصر وغیرہ 13نامزد اور 80 نامعلوم افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید