لاہور (کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج محمد وارث جاویدنے موبائل میسج کے ذریعے گستاخانہ مواد بھیجنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم نذیر کو سزائے موت سنادی،عدالت نے مجرم کو 1لاکھ روپے جرمانہکی سزا بھی دی عدم ادائیگی پر چھ ماہ قید بھگتنا پڑے گی،مجرم ایک ماہ میں سزا کیخلاف اپیل کرسکتا ہے،مدعی سینئر قانون دان غلام مصطفے چوہدری نے بتایا کہ نذیر نے 27دسمبر2014کی رات موبائل میسج کے ذریعے گستا خانہ مواد پر مبنی متعدد میسج کئے اور 12ربیع الاول کی محفل کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی۔