• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جناح اسپتال، بریسٹ ریڈی ایشن بے‘ قائم کیا جائے گا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح اسپتال کراچی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے تعاون سے ’بلقیس اینڈ عبدالستار ایدھی بریسٹ ریڈی ایشن بے ‘قائم کیا جائےگا جس کے لئے ایدھی فاؤنڈیشن 40لاکھ امریکی ڈالر فراہم کرے گی۔ اس سینٹر میں چھاتی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی۔ بی وائی کے سرطان کا علاج کیا جائے گا جس کے لئے سرفیس گائیڈڈ ریڈیوتھراپی اور ڈیپ انہیلیشن بریتھ ہولڈ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی جو پاکستان میں ابھی تک کسی اسپتال میں دستیاب نہیں ، اس ٹیکنالوجی کے ذریعے چھاتی کے سرطان کو دی جانے والی غیر ضروری شعاؤں سے دل محفوظ رہے گا۔یہ پراجیکٹ پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن اور حکومت سندھ کی نگرانی میں چلایا جائے گا۔ اس ضمن میں پیشنٹ ایڈ فاؤنڈیشن جناح اسپتال کے پروفیسر طارق محمود نے بتایا کہ بریسٹ کینسر دنیا بھر میں خواتین کی اموات کی بڑی وجہ ہے ۔
ملک بھر سے سے مزید