کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کسٹمز اپریزمنٹ سے کنسائمنٹ کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر سے ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کو پیداواری لاگت بڑھ رہی ہے ،کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدر محمد عامر کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کسٹمز اپریزمنٹ میں گڈز ڈکلیریشنز کی کلیئرنس کیلئے پہلے اور دوسرے جائزے کی سطح پر خاص طور پرغیر ضروری تاخیر ہو رہی ہے ،انھوں نے کلیئرنس میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسٹمز حکام کی عدم توجہ کے باعث کسٹمز ایجنٹس اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ یہ تاخیر تجارتی سرگرمیوں میں بھی خلل ڈال رہی ہے، انھوں نے کہا کہ جی ڈیز کے پہلا جائزہ( ریویو) پرنسپل اپریزر کی سطح پر ہو تا ہے اور دوسرا جائزہ ڈپٹی کلکٹر کی سطح پر ہو تا ہے ۔