• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے

اسلام آباد (خبر نگار)جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد عباس شاہ نے صحافی وحید مراد کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے حکام کے حوالے کر دیا۔گذشتہ روز ایف آئی اے نے گرفتارصحافی وحید مراد کو عدالت میں پیش کیا گیا اور دس روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔ وحید مراد نے کہا کہ میری ساس کینسر کی مریضہ ہیں جو کینیڈا سے علاج کرانے کیلئے آئی ہیں۔ چھاپے کے وقت میں نے کہا کہ اپنی شناخت کروائیں۔ مجھے بیس منٹ پہلے ایف آئی اے کے حوالے کیا گیا ہے۔ جج عباس شاہ نے پوچھا کہ وحید مراد کو کب گرفتار کیا گیا؟ جس پر ایف آئی اے حکام نے جواب دیا کہ کل رات گرفتار کیا گیا ، وحید مراد نے بی ایل اے کی پوسٹس اور بلوچستان کے حوالے سے پوسٹس کیں، ایکس اور فیس بک اکاونٹ کے حوالے سے تفتیش کرنی ہے، وحید مراد کا موبائل بھی برآمد کرنا ہے ، وحید مراد کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
ملک بھر سے سے مزید