کراچی (اسٹاف رپورٹر)جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے الزام میں صحافی فرحان ملک کو 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔صحافی فرحان ملک کو ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کیا ۔ تفتیشی افسر نے ان پر غیر قانونی کال سینٹرچلانے کے الزام میں ریمانڈ طلب کیا ،عدالت نے فرحان ملک کو 5روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔ فرحان ملک کے وکیل معیز جعفری کاکہنا تھا کہ گزشتہ روز ان کو عدالت نے جیل منتقل کرنے حکم دیا تھا لیکن انکو جیل بھیجنے کے بجائے ایک نئے مقدمہ میں گرفتار کرکے قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔