• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافی وحید مراد کی گرفتاری پر پی ایف یو جے اور کے یو جے کا اظہار مذمت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس ( پی ایف یوجے) اور کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے اسلام آباد کے صحافی وحید مراد کی پراسرار انداز میں گرفتاری پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کسی ورکنگ جرنلسٹس کو گھر سے کسی نوٹس کے بغیرحراست میں لینا انتہائی تشویش ناک اور آزادی صحافت پر قدغن کے مترادف ہے۔ پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم ، سیکریٹری جنرل شکیل احمد، کے یو جے کے صدر اعجاز احمد اور جنرل سیکریٹری لبنیٰ جرار نقوی نے اپنے الگ الگ بیانات میں ٹنڈو الہایار کے صحافی غلام رسول درس کو خبر شائع کرنے پر ضلعی وائس چیئرمین دریا خان مری کی جانب سے دھمکیوں کی بھی شدید مذمت کی۔
ملک بھر سے سے مزید