اسلام آباد ( رپورٹ حنیف خالد)وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے چین کی جانب سے اپنی معیشت اور منڈیوں کو کھولنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے چین کی طرح پاکستان کو غیر ملکی بالخصوص چینی کمپنیوں کی برآمدی تنصیبات و سہولیات کی منتقلی کا مرکز بنانے کے امر کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ چین کی کیپٹل مارکیٹ سے استفادہ کیلئے رواں سال پانڈا بانڈ کا اجراء ممکن ہے ۔دورہ چین کے دوران سی جی ٹی این (چائنا گلوبل ٹیلی ویژن نیٹ ورک) انگلش اور چائینا ڈیلی سے انٹرویوز کے دوران وزیر خزانہ نے سی پیک منصوبے کے تحت پاکستان میں مواصلات انفراسٹرکچر، سڑکوں اور بندرگاہوں کی تعمیر کو سراہا اورسی پیک فیز ٹو میں ملک میں تعمیر شدہ انفراسٹرکچر سے مالی منفعت کو فروغ اور چینی صنعتوں کو اس انفراسٹرکچر سے مستفید ہونے کے لیے پاکستان منقلی پر کام کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔