اسلام آ باد (رانا غلام قادر ) اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے واضح کیا ہے کہ سپر یم کورٹ کے 18اکتوبر 2024کے فیصلہ کے بعد وزیر اعظم پیکیج کے تحت دوران سروس انتقال کرنے والے وفاقی ملازم کے کسی فیملی ممبر کو وزیر اعظم پیکج کے تحت ملازمت نہیں دی جاسکتی، البتہ اگر کوئی ملازم اس فیصلہ کے آنے قبل انتقال کرگیا ہو تو اس پر اس فیصلہ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ سیکشن افسر سید احسن علی نے یہ وضاحت ایڈ من ونگ ایف بی آر کو لکھے گئے آفس میمو رنڈم میں کی ہے۔ ۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے اسلام آ باد ہائی کورٹ کے آٹھ دسمبر 2022کے فیصلہ کا حوالہ دیا جس میں ہدایت کی گئی کہ طبی معذوری یا وزیر اعظم پیکج کے تحت کو ئی کنٹریکٹ یااریگو لر تقرری نہ کی جا ئے۔