اسلام آباد (نمائندہ جنگ)اسحاق ڈار کی زیر صدارت اجلاس،یوریا کے ذخائر اور قیمتوں کے استحکام کا جائزہ،وفاقی وزیر تنویر حسین نے کہا کہ وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق زرعی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پرعزم ہے،وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق پاکستان کسانوں کیلئے یوریا کی بلاتعطل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ گزشتہ روزیک اعلیٰ سطحی اجلاس ڈپٹی پرائم منسٹر و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں یوریا کے ذخائر اور قیمتوں کے استحکام کا جائزہ لیا گیا۔