لاہور(نمائندہ جنگ) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس انوار الحق پنوں آج ریٹائر ہو جائیں گے، ان کے اعزاز میں الوداعی تقریب آج صبح 11 بجے ججز لاؤنج لاہور ہائیکورٹ میں ہوگی ، چیف جسٹس عالیہ نیلم خصوصی شرکت کریں گی، اس موقع پر لاہور ہائیکورٹ کے ججز بھی موجود ہوں گے۔