• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملکی تاریخ میں پہلی تینوں مسلح افواج کے جوان مشترکہ ٹریننگ میں شامل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوان مشترکہ ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں۔ جس میں پہلی بار فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کے زیر اہتمام پاکستان کی مسلح افواج کی مشترکہ تربیتی ٹریننگ جاری ہے۔ اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔ دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دباؤ میں فوری ردِعمل دینے کے لیے یہ ٹریننگ نہایت اہم ثابت ہوتی ہے۔
اہم خبریں سے مزید