• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب، بازاروں میں ”ویمن پولیس اسکواڈ“ قائم

لاہور(نمائندہ جنگ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر کے نمایاں بازاروں میں خواتین،بچوں اورکمزور طبقات کے تحفظ کے لئے”ویمن پولیس سکواڈ“قائم کر دیئے گئے ،صوبہ بھر میں گشت شروع کر دیا گیا ، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں کا تحفظ حکومت ہی نہیں پوری سوسائٹی کی ذمہ داری ہے جو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا،رش کے اوقات میں خواتین اوربچوں کے تحفظ کیلئے ویمن پولیس سکواڈ کی پیدل، سائیکل اورموٹر سائیکل سوار ٹیمیں بازاروں اورمارکیٹوں میں گشت کریں گی۔ پولیس سکواڈ ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کرے گا ، عید کے رش کے باعث خواتین سے موبائل،پریس چھیننے اورڈکیتی وغیرہ کے واقعات کو روکنے میں مدد ملے گی۔
اہم خبریں سے مزید