• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلحہ محمود کا مسلم ممالک کے سفیروں و دیگر کے اعزاز میں افطار ڈنر

اسلام آباد ( نمائندہ خصوصی ) سابق وفاقی وزیر سینیٹر طلحہ محمود کی جانب سے اسلام آباد میں مقیم مسلم ممالک کے سفیروں ، بزنس کمیونٹی اور ارکان پارلیمنٹ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا ، تقریب میں بیورو کریسی اسلام آباد ایسویسی ایشن اور دیگر پروفیشنل تنظیموں کے عہدیدار شریک تھے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ سیاست کو ہمیشہ خدمت سمجھ کر انجام دیا ، انہوں نے کہا کہ ملک میں اسلامی روایات کا اخیا ضروری ہے، وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ ، پرویز خٹک ، وفاقی وزرا ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، حنیف عباسی ،ارسلان حفیظ ،ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ ،رائو ف عالم ، چوہدری نصیر اور دیگر رہنما شریک تھےے ، اسلام آباد میں چیمبر آف کامرس کے عہدیدار بھی موجود تھے ۔
اسلام آباد سے مزید