• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث موضع لنگاہ کو گیس فراہم نہیں کی جا سکی، ڈی جی گیس

اسلام آباد (خبر نگار) ڈی جی سوئی گیس نے عدالت کو بتایا کہ حکومت کی جانب سے فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث موضع لنگاہ ضلع چکوال کو گیس فراہم نہیں کی جا سکی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے ڈی جی گیس سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالت کے طلب کرنے پر ڈائریکٹر جنرل گیس اور اسسٹنٹ اٹارنی جنرل پیش ہوئے۔ دوران سماعت انوار ڈار ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا یہاں 2006 سے تیل اور گیس کی پیداوار جاری ہے جس پر رائلٹی بھی ادا نہیں کی جا رہی۔
اسلام آباد سے مزید