• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عامر نے سلمان کو خود سے بہتر اداکار قرار دے دیا

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان نے سلمان خان کے بارے میں کہا کہ وہ مجھ سے بہتر اداکار ہیں، انکے جذباتی سین غیر معمولی ہوتے ہیں۔

سلمان خان کی آئندہ آنے والی والی فلم سکندر کی پروموشن کےلیے جاری ایک ویڈیو میں عامر خان کا مزید کہنا تھا کہ فلم دبنگ میں تو انکی پرفارمنس قابل تعریف تھی۔

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے یہ باتیں بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان اور فلم سکندر کے ہدایتکار اے آر موروگادوس کے ساتھ ایک نشست کے دوران کہی۔ اس موقع پر دونوں سپر اسٹارز نے ہدایتکار سے کہا کہ وہ انکی اداکاری اور رقص سمیت مختلف پیرامیٹرز کی بنیاد پر انھیں جج کریں۔

سلمان خان نے اے آر موروگادوس سے پوچھا کہ کون بہترین اداکار ہے؟ کون زیادہ محنت کرتا ہے اور کون زیادہ مخلص ہے؟ جس پر عامر خان نے کہا یہ سب غیر دلچسپ چیزیں ہیں، اس دوران فلمساز موروگادوس ہچکچا رہے تھے، جس پر عامر خان نے کہا سر یہ مجھ سے بہتر ہیں، آپ نے فلم دبنگ دیکھی ہے۔

جس پر  اے آر موروگادوس نے کہا سلمان خان رونے کے مناظر میں اچھی اداکاری کرتے ہیں اور گلیسرین کے بغیر رو سکتے ہیں، جس پر عامر خان نے پرمزاح انداز میں کہا کہ میں بھی گلیسرین کے بغیر کرتا ہوں۔ سلمان نے جواب دیا کہ یہ آپ کی وجہ سے ہے۔

 اس موقع پر عامر خان اور اے آر موروگادوس نے سلمان خان کے جذباتی مناظر کی پکچرائزیشن کو سراہا۔ 

واضح رہے کہ عامر خان، سلمان خان اور  اے آر موروگادوس میں ایک خاص تعلق یہ ہے کہ وہ عامر خان کی 2008 کی ہٹ فلم گجنی کی بھی ہدایتکاری کرچکے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید