کراچی( اسٹاف رپورٹر)پریس کلب پر ایم ڈبلیو ایم شہدائے فلسطین ،القدس کی یاد میں چراغاں، تصویری نمائش کی تقریب میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں،صحافتی برادری و سماجی شخصیات نے شرکت کی اور شمع روشن کیں، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی نے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا میں آج جمعتہ الوداع کو عالمی یوم القدس منایا جائے گا، پاکستان بھر میں مختلف اجتماعات منعقد کئے جائیں گے ، عوام اپنا مثالی احتجاج ریکارڈ کرائیں ،علماء و خطبہ جمعہ کے اجتماعات میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کریں، انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف شہروں میں اسرائیلی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے ہونگے اور ریلیاں نکالی جائیں گی ،تقریب میں ڈاکٹر صابر ابو مریم، علامہ صادق جعفری، علامہ حیات عباس، علامہ ملک عباس، علامہ مبشر حسن سمیت دیگر موجود تھے۔