اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصرر ضوی کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔آئی جی نے کہا کہ چاند رات پر مارکیٹوں، شہر کی سکیورٹی اور جرائم کے خلاف بھرپور سکیورٹی پلان مرتب کیا گیا ہے،مارکیٹوں میں پیدل گشت کے ساتھ گاڑیوں و موٹر سائیکلوں پر بھی پٹرولنگ ہوگی،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سخت چیکنگ کو یقینی بنایا جائیگا۔ ادھر چاند رات، عید الفطر کے دنوں میں وفاقی دارلحکومت میں 3500 سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔