اسلام آباد (نمائندہ جنگ)عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ ایمل ولی خا ن کا کہنا ہے کہ عمران خان اگر خود اپنی پارٹی میں فارورڈ بلاک بنائیں ان لوگوں کے خلاف جو فوج کے ساتھ ہیں تو اس صورت میں فارورڈ بلاک بن سکتا ہے۔ علی امین اور شہباز شریف ایک ہی وقت میں تبدیل ہوں گے جو میں سمجھتا ہوں، دونوں ایک ہی جگہ کے بندے ہیں،یہ بات ایمل ولی خان نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں کہی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ کوئی پارٹی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں آئے یا نہ آئے، فرق پڑتا ہے کہ وہاں جو مشورے دیئے جائیں ان پر ریاست عمل کرے، یہ جو ہم نے 50، 60 سال سے کھیل رچایا ہوا ہے اسے ہم اس حد تک لے آئے ہیں کہ یہ کھیل اب ہمارے قابو سے باہر ہوگیا ہے۔