برطانیہ کی مسلم کونسل آف بریٹن (ایم سی بی) نے وزیر خارجہ کو خط لکھ کر غزہ میں جاری بحران پر برطانیہ کے ناکافی ردعمل پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کر دیا۔
گزشتہ ہفتے کے دوران تقریباً 200 بچوں کی بہیمانہ ہلاکتوں کے ساتھ ہی مرنے والوں کی کل تعداد 60 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ 2 ملین فلسطینی عوام کو بھوک کے خطرات کا سامنا ہے۔
بین الاقوامی فوجداری عدالت کے بنجمن نیتن یاہو کے ورانٹ گرفتای اور انسانی حقوق کی سرکردہ تنظیموں کی جانب سے نسل کشی کے ارادے کے متعدد الزامات کی روشنی میں مسلم کونسل آف بریٹن نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کے ہتھیاروں کی برآمدات، انٹیلیجنس شئیرنگ یا اسرائیل کے لیے سفارتی احاطہ جنگی جرائم اور نسل کشی میں برطانوی ملوث ہونے کا واضح خطرہ ہے۔
ایم سی بی نے دفتر خارجہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غزہ کے حوالے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریوں کو پورا کرے، تنظیم نے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کی بحالی کا پُرزور مطالبہ کیا ہے۔