• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارسلونا: مختلف پاکستانی مساجد میں نماز عید کے اوقات اور مقامات کی تفصیلات

فائل فوٹو
فائل فوٹو

بارسلونا میں مختلف پاکستانی مساجد کی جانب سے نماز عیدالفطر کے اوقات اور نماز کے مقامات کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

مسجد ابوبکر صدیق اور مسجد ابراہیم کی طرف سے نماز عید 08:15 پر فورم پر ہوگی، بارش کی صورت میں نماز عید مساجد میں ادا کی جائے گی۔

دارالعرفان اسلامک سینٹر کی جانب سے بارسیلونیتا اسکول میں 8:30 بجے نماز عید ادا کی جائے گی۔

منہاج القرآن اسلامک سینٹر داراسانس کی جانب سے آفیشل اسکول زبان دانی کے سامنے نماز عید کی پہلی جماعت 8:00 بجے، دوسری 8:40 اور تیسری 9:15 بجے ادا کی جائے گی۔

منہاج القرآن اسلامک سینٹر سانت انتونی میں نماز عید کی چار جماعتیں ہونگی۔ پہلی 8:00 بجے، دوسری 8:20، تیسری 8:45 اور چوتھی 9:15 بجے ہوگی۔ 

کرم الہٰی اسلامک سینٹر کی جانب سے Carrer de Sant Iscle, 50, 08031 Barcelona میں نماز عید 8:30 بجے ادا کی جائے گی۔

برطانیہ و یورپ سے مزید