• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو کے اسلامک مشن کا برطانیہ میں عیدالفطر 30 مارچ کو منانے کا اعلان

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

یوکے اسلامک مشن کے رہنما علامہ محمد اقبال اعوان نے اعلان کیا ہے کہ یو کے اسلامک مشن برطانیہ میں عید الفطر کل بروز اتوار (30 مارچ) کو منائے گی۔

دریں اثنا یو کے اسلامک مشن ناظم لوٹن برانچ شعیب تابانی نے کہا ہے کہ اوک روڈ لوٹن پر واقع مدینہ مسجد میں نمازیوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر 4 جماعتوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوٹن پروجیکٹ کی توسیع کی جارہی ہے اور تمام پیپر ورک مکمل ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید