برمنگھم سٹی سینٹر میں ایک کارروائی کے دوران پولیس نے دو ریوالور اور گولیاں برآمد کرکے چار افراد کو حراست میں لے لیا۔
ہتھیاروں کی برآمد وین اسٹریٹ پر واقع ایک پراپرٹی سے ہوئی جو شہر کے مرکزی علاقے کے نزدیک واقع ہے۔
حراست میں لیے گئے 19، 26 اور 28 سالہ تین مردوں کے علاوہ ایک 36 سال کی خاتون بھی شامل ہے۔ ان افراد کو فائرنگ کے غیر قانونی ہتھیاروں کو رکھنے کے شبہ میں گرفتار کیا گیا ہے۔
یہ کارروائی میجر کرائم یونٹ پرو ایکٹیو ٹیم کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے، یہ یونٹ سنگین اور منظم جرائم کے خلاف کارروائی کرتا ہے اور یہ آپریشن ٹارگٹ کا حصہ ہے جو برمنگھم اور ویسٹ مڈلینڈز میں سب سے زیادہ متاثر کرنے والے جرائم کے خلاف ایک وسیع مہم ہے۔