برطانیہ میں صارفین کے اعتماد اور خرچ کرنے کے رحجانات میں کمی سے برطانوی معیشت پر صارفین کا اعتماد کم ہو رہا ہے جس کی وجہ سے روز مرہ کی اشیاء ضروریہ پر خرچ میں کمی واقع ہوئی ہے۔
ایک سروے جس میں 3 ہزار برطانوی صارفین نے حصہ لیا، نتائج سے ظاہر ہوتا ہے کہ بڑی تعداد میں لوگوں کا خیال ہے کہ خاص طور پر چانسلر کے موسم بہار کے بجٹ سے پہلے معیشت کی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔
58 فیصد رائے دہندگان کا کہنا ہے کہ برطانوی معیشت تنزلی کا شکار ہے، جو گزشتہ سہ ماہی کے مقابلے میں 15 فیصدی پوائنٹس زیادہ ہے اگرچہ افراد خود کو مالی طور پر محفوظ سمجھتے ہیں لیکن معیشت کے بارے میں منفی رجحان نے صارفین کے خریداری کے رویوں میں نمایاں تبدیلی پیدا کر دی ہے۔
43 فیصد صارفین کا کہنا ہے کہ انہوں نے روزمرہ ضروریات پر خرچ کم کر دیا ہے۔
یہ بھی خیال رہے کہ پچھلے 6 ماہ کے عرصے کے دوران، برطانیہ کی معیشت جامد رہی ہے جس کی ایک بڑی وجہ صارفین اور کاروباری اداروں کے اعتماد میں کمی ہے۔
مزید برآں غیر یقینی عالمی معاشی صورتحال، ٹیکس میں اضافے اور اخراجات میں کمی پر سیاسی مباحثوں نے عوامی جذبات کو متاثر کیا ہے۔