لوٹن کونسل نے ایشیائی کمیونٹی بالخصوص پاکستانی کشمیری اور بنگالی کمیونٹی کی قابل ذکر آبادی والے کاروباری مرکز بڑی پارک میں ماہ اپریل میں صحت اور تفریح کے چار دن کے عنوان سے ایک منفرد مہم کا اعلان کیا ہے۔
یہ پروگرام ٹوٹل ویلیبینگ لوٹن، لوٹن ٹاؤن فٹ بال کلب، لوٹن فیملی ہبز، لوٹن مسلم ہیلتھ الائنس، کمیونٹی فارمسی، پرائمری کیئر نیٹ ورکس اور بیڈفورڈ شائر لوٹن و ملٹن کینز انٹیگریٹڈ کیئر بورڈ کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔
یہ پروگرام 7 اپریل سے 10 اپریل تک بری پارک کمیونٹی سینٹر (سوموار اور منگل) اور کینل ورتھ روڈ پر ایرک موریکیمب لاؤنج( بدھ اور جمعرات) میں دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک منعقد ہوں گے، یہاں بچوں کے لیے مفت کھیلوں اور آرٹس اینڈ کرافٹس کی سرگرمیاں، دانتوں کی صحت کے مشورے اور بلڈ پریشر چیک اپ کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔