• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ: حکومت غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے میں ناکام

--فائل فوٹو
--فائل فوٹو

برطانیہ کی لیبر حکومت غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے میں بری طرح ناکام ہوگئی۔

 تمام تر حربوں اور اقدامات کے باوجود لیبر کے دور اقتدار میں آنے کے بعد ابتک 50 ہزار کے قریب غیر قانونی مہاجرین مختلف طریقوں سے برطانیہ میں داخل ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں۔

 ون ان، ون آﺅٹ پالیسی کے نفاذ کے بعد غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ہے، جولائی میں ہونے والے عام انتخابات میں لیبر کی اکثریت کے بعد حکومت کا قیام عمل میں آیا تو کئی بلند و بانگ دعوے کیے گئے مگر حکومت ان دعوﺅں کو عملی جامہ پہنانے میں ناکام رہی۔

 گزشتہ روز بھی 300 کے قریب مہاجرین چھوٹی کشتیوں پر سوار ہو کر برطانیہ میں داخل ہوئے ہیں جنہیں برطانوی جہازوں کے ذریعے بندرگاہ پر اتارتے دیکھا گیا۔

 شیڈو ہوم سیکریٹری کرس فلپ نے کہا ہے کہ لیبر نے روانڈا اسکیم کو منسوخ کر کے متبادل اقدامات نہیں کیے جس کی وجہ سے اس تعداد میں تیزی کے ساتھ اضافہ ہوا ہے لیبر نے سرحدوں کا کنٹرول کھو دیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید