• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونان جانے والے برطانوی سیاحوں کیلئے بری خبر، سیاحتی مقامات پر ہائی رسک الرٹ جاری

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

چھٹیاں منانے کے لیے یونان جانے والے برطانوی سیاحوں کے لیے بری خبر آ گئی۔

یونانی حکام کی طرف سے 40 سینٹی گریڈ درجہ حرارت اور جنگلوں میں آتشزدگی کے خطرات کے پیش نظر خصوصی الرٹ کے ساتھ مقبول ترین سیاحتی مقامات کو ہائی رسک قرار دے دیا گیا ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایتھنز سمیت دیگر سیاحتی مقامات پر شدید ترین گرمی اور ہیٹ ویو کے باعث انہیں ہائی رسک اس لیے قرار دیا گیا ہے کیونکہ یہاں موجود جنگل کی آگ یورپ کے مختلف ممالک کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

بیشتر علاقوں میں مقامی لوگوں اور سیاحوں کی بڑی تعداد کو جنگلوں میں لگنے والی آگ کے باعث محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ اسپین، ترکیہ، البانیہ اور پرتگال میں بھی آگ لگنے سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئی ہیں۔ 

شدید دھوئیں کے باعث بڑی تعداد میں متاثر لوگوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 

واضح رہے کہ تقریبا 1لاکھ ایکڑ کا رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اب یونانی معروف اسپاٹس پر گرمی کی شدت بڑھنے کے ساتھ آتشزدگی کے خطرات بھی بڑھ گئے ہیں جس کی وجہ سے سیاحوں کے لیے الرٹ جاری کر کے انہیں خبردار کیا گیا ہے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید