• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا

اسلام آباد (فاروق اقدس / نیوز ایجنسیز) ضلع کرم میں عید سے پہلے عید، جرگہ ممبر حاجی کمال کے مطابق فریقین کے مابین 8 ماہ کے لئے امن تیگہ (معاہدہ) طے ہوگیا۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امن معاہدہ رکھنے کے موقع پر ڈی سی کرم و دیگر حکام بھی موجود تھے، ڈپٹی کمشنر نے کہا ضلع کرم میں فریقین کے درمیان 8 ماہ کیلئے امن معاہدہ ہوگیا۔ 

ڈی سی کرم کا کہنا تھا کہ خلاف ورزی کی صورت میں معاہدہ کوہاٹ کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ 

جرگہ ممبر حاجی اصغر نے کہا کہ روڈ کھولنے کے لئے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے، جرگہ میں فریقین کے عمائدین، فورسز، ضلعی انتظامیہ اور دیگر حکام نے شرکت کی۔

جرگہ ممبر حاجی کمال نے بتایا کہ فریقین کے درمیان امن معاہدے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر کرم اشفاق احمد اور دیگر حکام موجود تھے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اشفاق احمد کا کہنا تھا کہ فریقین میں امن معاہدہ ہونے سے عید کی خوشیاں دوبالا ہو گئیں۔ ایک اور رکن حاجی اصغر کے مطابق سڑک کھولنے کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جا رہا ہے۔

اہم خبریں سے مزید