• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی، ساحل سمندر پر لگی آگ بجھانا نقصان دہ ہوگا، سی او او پاکستان پٹرولیم

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد)پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سکندر میمن نے کہا ہے کہ کراچی، ساحل سمندر پر لگی آگ بجھانا نقصان دہ ہوگا،آگ والی جگہ پی پی ایل بلاک کا حصہ ، گیس کا نیا ذخیرہ ملا، عید کے بعد خوشخبری مل سکتی ہے،پانی سے بجھائی گئی میتھین گیس فضا میں اوزون کی تہہ کیلئے نقصان دہ ہوگی،ساحل کراچی پر پانی کے کنوئیں کی کھدائی کے دوران بارہ سو فٹ کی گہرائی میںگیس سیپ (SEEPAGE)کریک کے باعث آگ لگی ہے۔ یہ بلاک پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا ہے جہاںپی پی ایل کے آن شور اور آف شور بلاک (جو سمندر کے اندر بھی ہے اور ساحل سمندر پر بھی ہے) اس میںپی پی ایل کے تیل گیس کے تین چار کنوئوںسے گیس پہلے ہی حاصل کی جارہی ہے۔ سکندر میمن کے مطابق یومیہ ایک ایم ایم سی ایف ڈی گیس بیناری کنواں ایکس ون ایک کلومیٹر کی گہرائی سے گیس دے رہا ہےاس کے علاوہ عائشہ کنوئیں، کنزہ کنوئیں سمیت متعدد گیس کے کنوئیں ساحل سمندر پر پی پی ایل ماڑی گیس، پاکستان ایکسپلوریشن لمیٹڈ، شہزاد انٹرنیشنل کے بہت سے گیس کے کنوئیں ساحل سمندر پر گیس مہیا کر رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید