• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید / ملکی سکیورٹی صورتحال وزیراعظم نے دورہ جرمنی ملتوی کردیا

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر )عید /ملکی سکیورٹی صورتحال کے باعث وزیراعظم شہباز شریف نے دورہ جرمنی ملتوی کردیا ۔عید الالفطر کے بعد اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ بیلاروس کے سر کاری دورے پر جائیں گے، ذرائع کے مطا بق وزیراعظم شہباز شریف نے معذوری سے متعلق عالمی کانفرنس میں شرکت کے لئے جرمنی جانا تھا۔وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ جرمنی یم سے تین اپریل تک طے تھا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عید اور ملکی سکیورٹی صورتحال کی وجہ سے دورہ ملتوی کیا ہے در یں اثناءوزیر اعظم شہباز شریف کے عید الالفطر کے بعد بیلاروس کے دورے کی تیاریاں جاری ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف ایک اعلی سطح وفد کے ہمراہ 10 اپریل کو منسک(Minsk) روانہ ہوں گے۔دو روزہ سرکاری دورے میں ایک اعلی سطح وفد بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہو گا۔انہیں دورے کی دعوت بیلا روس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی جانب سے دی گئی تھی۔وزیر اعظم کے دورے سے قبل وفاقی وزیر علیم خان کا دورہ بیلاروس بھی متوقع ہے۔
اہم خبریں سے مزید