• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

27 سماج دشمن پکڑے گئے اسلحہ، منشیات، 11موٹر سائیکل برآمد

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر) راولپنڈی پولیس نے 9ملزموں کو گرفتار کرکے 9 پستول برآمد کر لئے۔ پولیس نے 3ملزموں آئس اور چرس برآمد کرلی ۔تھانہ صدرواہ پولیس نے تاش پر جوا کھیلنے والے 9 قماربازوں سے داؤ پر لگی رقم 32 ہزار 100روپے، 6 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد کر لئے۔تھانہ وارث خان نے 2 ملزموں سے 5 مسروقہ موٹرسائیکل جب کہ تھانہ پیرودہائی پولیس نے 2 ملزموں سے 4 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلئے ۔ آراے بازار پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزموں سے 2چوری شدہ موٹر سائیکل اور مسروقہ رقم 20 ہزار روپے برآمد کی ۔
اسلام آباد سے مزید