• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوبیل امن انعام، عمران کے نام کی خبروں کا ڈراپ سین

اسلام آباد (فاروق اقدس) مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو رواں سال کیلئے امن کا نوبیل پرائز دیئے جانے کی خبروں کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، عمران خان کے حامیوں کیلئے یہ خبر مایوس کن ہوگی کہ ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے جس تنظیم نے نوبیل پرائز کیلئے اڈیالہ جیل میں قیدی نمبر804کی شناخت رکھنے والے پاکستانی سیاستدان کا نام اس اعزاز کیلئے نامزد کیا تھا اس نامزدگی کی کوئی حیثیت یا اہمیت نہیں ہے اور نہ ہی اس اعزاز کیلئے عمران خان کی نامزدگی اعلیٰ سطح تک رسائی حاصل کرسکے گی،نوبیل پرائز کیلئے نامزدگی کی آخری تاریخ یکم فروری ہوتی ہے جبکہ منتظمین نے نامزدگی 29مارچ کو جمع کرائی، قواعد کے مطابق اگر تاریخ گزرنے کے بعد کسی شخصیت کا نام اس اعزاز کیلئے نامزد کیا جائے تو اسے ایک غیر سنجیدہ اور بے مقصد کوشش کو برائے نام قرار دیتے ہوئے اس کا کسی بھی سطح پر نوٹس نہیں لیا جاتا ،نامزدگی کیلئے نام کا انتخاب کرنے اور مطلوبہ تقاضوں کو پورا کرنے میں غیرسنجیدگی اور غیر ذمہ داری سے کام لیا گیا،عمران خان کی نامزدگی کیلئے تاریخ گزر جانے کے بعد ان کا نام ناروے کی ایک قدرے غیر معروف تنظیم ’’پاکستان ورلڈ الائنس ممبرز‘‘ نے نامزد کیا تھا اور جس نارویجن شہری گیسئیر پستاد نے جو ناروے کی مذکورہ سیاسی جماعت کے رکن ہیں وہ مبینہ طور پر اس نامزدگی کا استحقاق بھی نہیں رکھتے، یہاں یہ بات معلوماتی دلچسپی سے خالی نہ ہوگی کہ قبل ازیں 2013کے نوبیل پرائز کیلئے اس وقت کے اپوزیشن لیڈر کے طور پر نواز شریف کو باضابطہ طور پر نامزد کیا گیا تھا ۔

اہم خبریں سے مزید