• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں، صدر زرداری

نواب شاہ (محمد انور شیخ:بیورو رپورٹ )صدر مملکت اصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کی اور صوبے کی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا صدر مملکت گزشتہ شب عید منانے اپنے ابائی شہر پہنچے تھے صدر مملکت اصف علی زرداری نے زرداری ہاؤس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفی شاہ ،پیپلز پارٹی لیڈیز ونگ کی صدر اور ممبر صوبائی اسمبلی فریال تالپور ،ایم پی اے غلام قادر چانڈیو سمیت سینیئر رہنماؤں سے ملاقات کی اس موقع پر صدر مملکت اصف علی زرداری نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل اور ترقیاتی منصوبوں کو اعلی معیار کے مطابق دی گئی مدت کے دوران مکمل کیا جائے صدر اصف علی زرداری کل نماز عید زرداری ہاؤس میں ادا کریں گے اور عمائدین شہر پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنوں سے عید ملیں گے اس سلسلے میں پارٹی کے اعلی حلقوں کے مطابق صدر مملکت اصف علی زرداری عید کے روز پیپلز پارٹی کے ارکان قومی  اسمبلی ، صوبائی اسمبلی اور سینٹرز کے علاوہ پارٹی کے سینیئر رہنماؤں سے دریائے سندھ سے چھ کینال نکالنے کے مجوزہ منصوبے کے سلسلے میں مشاورت اور لائحہ عمل طے کریں گے۔
اہم خبریں سے مزید