• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرنٹیئر فاؤنڈیشن پشاور میں عید ملن پارٹی کا اہتمام

پشاور(جنگ نیوز)فرنٹیئر فاؤنڈیشن میں تھیلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا دیگر بچوں کے لئے عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا، عید ملن پارٹی کے موقع پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم، ایڈمنسٹر ڈاکٹر فخر زمان اور تھلی سیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچوں، ان کے والدین اور دیگر نے شرکت کی، اس موقع پر پر فرنٹیئر فاؤنڈیشن کے چیئرمین صاحبزادہ محمد حلیم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تھیلیسیمیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچے بھی ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں اور انہیں دیگر افراد کی طرح جینے اور زندگی گزارنے کا پورا حق حاصل ہے، ہماری کوشش یہ ہونی چاہئے کہ ہم عید کی خوشیوں میں ان کو بھی یاد رکھیں، ایڈمنسٹریٹر ڈاکٹر فخر زمان کا کہنا تھا کہ تھیلیسیمیا، ہیموفیلیا اور دیگر امراض خون میں مبتلا بچے بھی ہمارے بچے ہیں اور ان کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنے کے لئے یہ عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا ہے تاکہ وہ نہ صرف عید کی خوشیوں سے لطف اندوز ہو سکیں بلکہ ان کے احساس تنہائی بھی دور ہو سکے، اس موقع پر بچوں کی خوشی دینی تھی، بعد ازاں بچوں میں عید کے تحایف بھی تقسیم کئے گئے۔
پشاور سے مزید