کراچی(اسٹاف رپورٹر)عید الفطر پر شہریوں کا بڑی تعداد میں تفریحی مقامات کا رخ کرنے کے باعث مختلف شاہراہوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا ،تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے تیسرے روز شہریوں نے بڑی تعداد میں اپنے اہل و عیال کے ہمراہ تفریحی مقامات کا رخ کیا،کلفٹن کے ساحل اور ہاکس بے کے ساحل پر تفریح کے غرض سے آنے والی ہزاروں گاڑیوں کی آمد کے باعث ماڑی پور روڈ اور کلفٹن میں بدترین ٹریفک جام ہوگیاجس کے باعث شہریوں کو منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے کرنا پڑا،گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے اور شہریوں کو شدید ذہنی اذیت کا سامنا کرنا پڑا،جبکہ شا رع فیصل اور کارساز روڈ پر قائم میوزیمز میں ہزاروں شہری تفریح کی غرض سے اپنے اہل و عیال کے ہمراہ پہنچے جس کے باعث شا رع فیصل اور کار ساز روڈ پرشام کے بعد کئی گھنٹوں تک بدترین ٹریفک جام رہا۔