• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عید شکر خداوندی، محبت اور رودادی کا دن ہے، عبدالوہاب قادری

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جما عت اہلسنّت پاکستان کراچی کے ناظم ڈاکٹر سید عبد الوہاب قادری نے کہاکہ عید مسلمان کیلئے رب کا انعام، شکرِ خداوندی کے ساتھ ساتھ اخوت،محبت و رواداری کا دن بھی ہے،باہمی اتحا د و محبت کا عملی مظا ہرہ کیا جائے،انھوں نے کہا کہ فلسطین میں صہیونی فورسز نے انسانیت سوزی کی تمام حدیں عبور کر لیں ہیں، غاصب افواج نے رمضان المبارک اور عید الفطر کا بھی لحاظ نہیں کیا، نہتے فلسطینی عوام خواتین و بچوں کا قتل نسل کشی کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، انہوں نے کہا کہ صیہونی بربریت پر انسانی حقوق کے عالمی اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک اور باعث تشویش ہے، اقوام متحدہ،اسلامی ممالک مذمتی بیانات سے بڑھ کر کچھ کرنے کی ہمت کریں ، ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے مقبول آباد سوسائٹی میں جما عت اہلسنّت کراچی کی تقریب عید ملن سے خطاب کرتے ہوئے کیا، علماء کرام نے اپنے خطاب میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی مدد کیلئے ضروریات زندگی کا سامان ان تک پہنچانے پر زور دیا اور قانون نافذ کرنے ولے اداروں سے امتناع قادیانیت قانون پر سختی سے عمل درآمد کا مطالبہ کیا ان کا کہنا تھا کہ منکرین ختم نبوت کو شعائر اسلام کے استعمال سے روکا جائے،آخر میں فلسطین و شہداء پاکستان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید