• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ بچاؤ تحریک کا دریائے سندھ کے پانی پر قبضے کیخلاف جلسوں کا اعلان

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ بچاؤ تحریک نے دریائے سندھ کے پانی پر ناجائز قبضے اور6 نئی نہریں نکالنے کے خلاف دریائے جمعرات 3 اپریل کو گنمبٹ میں ایک بڑ ے احتجاجی جلسے کے انعقاد کا اعلان کیا ہے جس میں تحریک کے کنوینر اور سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر سید زین شاہ خصوصی شرکت کریں گے جبکہ 5اپریل کو سکرنڈ سے حیدرآباد تک بیداری مارچ نکالا جائے گا، جو حیدر چوک، حیدرآباد پر اختتام پذیر ہوگا جہاں پر سید زین شاہ، ڈاکٹر صفدر عباسی، حلیم عادل شیخ، ایاز لطیف پلیجو، کاشف سعید شیخ اور دیگر مرکزی رہنما جلسہ عام سے خطاب کریں گے، 6 اپریل کو کراچی پریس کلب پر ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا ، 7 اپریل کو پٹیشن داخل کرنے کے حوالے سے نواب شاہ ضلع کے مختلف شہروں میں دستخطی مہم کیمپ لگائے جائیں گے، 8 اپریل کو بھان سعیدآباد اور سیہون میں دستخطی مہم کے سلسلے میں کیمپ لگائے جائیں گے اور جوہی میں احتجاجی جلسہ کیا جائے گا، دریں اثنا سید زین شاہ نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں نے عوام کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے کہ اب عید کے دن بھی احتجاج میں بدل چکے ہیں ، سندھ کے غیرت مند عوام، باشعور طلبہ، اساتذہ، وکلاء، کسانوں کو ان کی بے مثال مزاحمت پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دریائے سندھ ہمارا عشق ہے، اور اس کے بغیر سندھ کا تصور بھی ممکن نہیں۔ اگر اپنے دریا کو بچانے کے لئیے ہمیں اپنے سر کا سودا بھی کرنا پڑا، تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے بلکہ ہر قیمت پر اپنے دریائے سندھ کا دفاع کریں گے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید