کراچی (پ ر)دنیا بھر کے مظلوموں اور محکوم طبقات کے عظیم رہنما شہید ذوالفقار علی بھٹو کو پاکستان کے لاکھوں محنت کش، مزدور اور کسان انکی چھیالیسویں برسی پر لاڑکانہ میں جمع ہوکر خراج عقیدت پیش کریں گے،ان خیالات کا اظہار پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر ممتاز مزدرور رہنما حبیب الدین جنیدی نے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے رہنمائو سید مداح حسین شاہ، لیاقت علی خان مگسی، حسین ابراہیم کاکا اور ددیگر کے ہمراہ لاڑکانہ روانگی سے قبل اپنے ایک بیان میں کیا ،انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو کی ملک کے عوام کے حقوق کی بحالی کے لیے کی جانے والی لازوال قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔