• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ سالڈ ویسٹ، عید الفطر کی چھٹیوں میں صفائی کا کام معمول کے مطابق جاری رہا

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈطارق علی نظامانی کی ہدایت پرعیدالفطر کے سلسلے میں عید کے دوران ایمرجنسی نافذ رہی ،ایم ڈی سالڈ ویسٹ نے ضلع کراچی، حیدرآباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور صفائی ستھرائی کے انتظامات چیک کئے، عید الفطرکی چھٹیوں کے دوران صفائی کا کا م معمول کے مطابق جاری رہا، عیدگاہوں و مساجد، امام بارگاہ، پارکس، اور فوڈاسٹریٹ کے اطراف صفائی اور چونے کے چھڑکاؤکا کام یقینی بنایا گیا اس سلسلے میں اضافی سینیٹری ورکرز اورمشینری علاقوں میں تعینات کی گئی۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید