• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر کے تین مقامات پر آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے تین مقامات پر آگ لگ گئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز اورنگی ٹاؤن نمبر10 میں واقع دکانوں میں آگ لگ گئی، ریسکیو 1122 کی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ایک ایمبولینس اور دو فائر ٹینڈرز کے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا ،آتشزدگی کے باعث بیکری شاپ اور ایک دکان جل کر خاکستر ہوگئی، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،عید کے تیسرے روز بہار آباد میں واقع الحرم ٹاور میں آگ لگی، ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہوتے ہی فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ایک ایمبولینس اور 2 فائر بریگیڈ ٹرک کے جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پالیا ، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،جامعہ کراچی کے اندر سچل گوٹھ جنگلات میں آگ لگ گئی،فائر اینڈ ریسکیو ٹیم بمع ایک ایمبولینس اور 3 فائر بریگیڈ ٹرک کے جائے وقوعہ پر پہنچی اور آگ پر قابو پا لیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید