• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مواچھ گوٹھ میں مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، عبدالحاکم قائد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاسبان ڈیموکر یٹک پارٹی کراچی کے صدر عبدالحاکم قائد نے مواچھ گوٹھ نورشاہ محلہ میں خونی مین ہول میں گر کر 3 سالہ بچے عبد الرحمٰن کے جا ن بحق ہو نے کے واقعہ پر گہرے غم و غصہ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی الواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، انھوں نے مطالبہ کیا کہ شہر بھر کے یوسی چئیرمینز اپنے علاقوں میں سیوریج مین ہولز کے ڈھکن لگواکر معصوم بچوں کے قتل عام کوروکیں، پاسبان ہیلپ لائن کے ڈائریکٹر محمود تاجک نے احتجاجی مظاہرین سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کی باقاعدہ ایف آئی آر درج کرائی جائے تاکہ میئر کراچی کی غفلت و بے حسی واضح ہو سکے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید