• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شارع فیصل پر تیز رفتار منی بس بے قابو ہوکر الٹ گئی، 3 افراد زخمی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل پر تیز رفتار بس بے قابو ہوکر الٹ گئی جس کے باعث 3 افراد زخمی ہوگئے،تفصیلات کے مطابق شاہراہ فیصل تھانہ کی حدود مین شا رع فیصل ایئر پورٹ سے شہر کی جا نب آنے والی والی سڑک پر 16 نمبر روٹ کی تیز رفتار بس ڈرگ روڈ کراس کرنے کے بعد پیٹرول پمپ کے قریب الٹ گئی اور گاڑی دوسری سڑک پر جاگری،حادثہ کے باعث کار ساز سے ڈرگ کی طرف جانے والی سڑک ٹریفک کے لئے بند ہوگئی جس کے باعث گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئی اور شہری گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہے، حادثہ کی اطلاع پر پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا اور سڑک کوبحال کرنے کے لئے لفٹرکو طلب کیا گیا،بعد ازاں لفٹرکےذریعہ منی بس کو سڑک سے ہٹا کر مین شاہراہ کو ٹریفک کے لئے بحال کردیا گیا۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید