• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیس لیکج دھماکوں سے میاں, بیوی اور بیٹے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر )گھر میں گیس لیکج اور نالے میں گیس بھرنے سے ہونے والے دھماکوں کے نتیجے میں میاں بیوی اور بیٹے سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق عید کے دوسرے روز سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں واقع گھر میں دھماکے کے نتیجے میں 28 سالہ کلثوم زوجہ جہانزیب ، 36 سالہ جہانزیب ولد نور احمد اور 5 سالہ شاہزیب ولد جہانزیب جھلس کر زخمی ہو گئے جنہیں سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا ،پولیس کے مطابق واقعہ سلینڈر میں گیس لیکج کے باعث پیش آیا،علاوہ ازیں عید کے پہلے روز شیر شاہ شاہین ہوٹل کے قریب زیر زمین نالے میں مبینہ طور پر گیس بھر جانے سے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر زخمی ہو گیا جسے سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید