• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہر لاوارث نہیں، زینب واقعہ کو کبھی بھولنے نہیں دوں گا، گورنر سندھ

کراچی( اسٹاف رپورٹر) گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ یہ شہر لاوارث نہیں، زینب واقعہ کو کبھی بھولنے نہیں دوں گا، زینب واقعہ پر انصاف ملنے تک ورثاء کے ساتھ رہیں گے، شہر میں اب تک جتنے افراد ڈمپرز ، ٹینکر ز تلے کچلے گئے انہیں پلاٹ دیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل کالونی میں ملیر ہالٹ واقعہ کے متاثرہ ورثاء سے ملاقات کے دوران کیا ، گورنر سندھ نے ورثاء کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ، جس پر متاثر ہ خاندان نے اپنے اطمینان کا اظہار بھی کیا، کامران خان ٹیسوری نے متاثرہ خاندانوں کو 80 گز کے دو پلاٹ بھی دیتے ہوئے کہا کہ مالی مدد جاں بحق افراد کا مداوا ہرگز نہیں ،بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا کہ عید سے قبل بھی یہاں آیا تھا ، واقعہ کے باعث عید کو سادگی سے منارہے ہیں ، عید کے روز آئی جی سندھ ، ایڈیشنل آئی جی سے ملاقات میں زینب واقعہ سے متعلق بات بھی کی ، پوری کوشش کررہے ہیں کہ آئندہ کوئی واقعہ زینب کے جیسا نہ ہو، انہوں نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد ایگزیکٹیو اختیار نہیں لیکن آواز ضرور اٹھائوں گا ، سوگورا خاندان سے شرمند ہ ہوں، اللہ تعالیٰ متاثرہ خاندان کو صبر عطا فرمائے ، آمین، کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ شہر میں اب تک جتنے افراد ڈمپرز ، ٹینکر ز تلے کچلے گئے انہیں پلاٹ دیں گے، انہوں نے کہا کہ کراچی غیرت مندوں کا شہر ہے، اس شہر نے بڑی خونریزی دیکھی ہے، ٹریفک گردی کا شہر کے لوگوں کا شکار نہیں ہونے دیں گے، انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے لئے تمام جماعتوں کو دعوت دی ہے ، مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دیں گے، علاوہ ازیں کامران خان ٹیسوری نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے معالج ڈاکٹر عاصم کو فون کرکے صدر مملکت کی خیریت معلوم کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا، دریں اثنا عید کے پہلے دن گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مختلف ممالک کے قونصل جنرلز اور پولیس افسران اور دیگر سے ملاقاتیں کیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید