راولپنڈی،اسلام آباد (سٹاف رپورٹر،خصوصی نامہ نگار) چوروں اور ڈاکوؤں نے عید دھوم دھڑکے سے منائی ،عیدکی تعطیلات کے دوران راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی،سرقہ باالجبر،راہ زنی ،نقب زنی اور چوری کی 213وارداتوں میں شہری 5گاڑیوں 61موٹرسائیکلوں،98موبائل فونز، طلائی زیورات ، نقدی اوردیگر اشیاء سے محروم ہو گئے ، تھانہ سٹی کے علاقہ سپلائی روڈ پراکبر مارکیٹ کے قریب چاندرات کو سہیل احمد کابھتیجا حسن اقبال اپنے موٹرسائیکل پرجارہاتھاکہ 3نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے اسے روک کرموبائل چھین لیا ،تھانہ پیرودھائی کے علاقہ پیر ودھائی موڑپی ایس او پمپ کے قریب عیدکےروز 2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر منیر احمد سے موٹر سائیکل چھین کرلے گئے، تھانہ بنی کے علاقہ ڈھوک دلال میں صبح 6بجے محب الرحمٰن عید کا موٹر سائیکل ہنڈا 125 چھین کر فرار ہوگئے،تھانہ نیو ٹاؤن کے علاقہ میں عیدسے ایک روزپہلے عادل حمید قریشی سے دو موٹر سائیکل سوار اس سے گن پوائنٹ پر موبائل اور 40 ہزارروپے چھین کرفرارہوگئے،تھانہ سول لائنزکے علاقہ اڈیالہ روڈ پر2نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پرعبد الغنی سے 30ہزار روپے ،تھانہ صدرواہ کے علاقہ فیصل اقبال ٹاؤن میں عیدسے ایک دن پہلے اسرار حسین اپنی بیٹی کے ساتھ جا رہا تھا کہ 3 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پراس سے ساڑھے نوہزار روپے اور ایک موبائل ،تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پرعیدکی شام 2موٹرسائیکل سوار اسلحہ کی نوک پرمحمد طیب سے موبائل اور 5ہزار روپے،تھانہ دھمیال کے علاقہ گرجاروڈ پرتھانہ دھمیال ضلع کے علاقہ گرجاروڈ پرعیدکے روز2 نامعلوم ملزمان اسلحہ کی نوک پر محمد ایاز سے 50ہزار روپے،تھانہ روات کے علاقہ بحریہ ٹاؤن میں سیکورٹی گارڈ مظہر عید نماز پڑھ کر واپس آیا تو اچانک 4ا شخاص پلازہ کے اندر آئے اور ربردستی گارڈ کو واش روم میں بند کرکے کیبل تار مالیتی 13 لاکھ روپے اور ایک موبائل چھین کرفرار ہوگئے ،چاند رات کو حنین شکیل اصغرمال چوک میں اپنے گھر کے باہرموجودتھاکہ2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار اس سےموبائل اور50ہزار روپے چھین کرفرارہوگئے، تھانہ نیوٹاؤن کے علاقہ کمرشل مارکیٹ میںسلطان پان شاپ کےسامنے عیدکے دن محمد رمضان اپنے موبائل پر ویڈیو بنا رہا تھا کہ 2موٹرسائیکل سوار گن پوائنٹ پر اس کا آئی فون چھین کر فرار ہو گئے ،۔ادھروفاقی دارالحکومت میں 5ہزار اہلکاروں کی تعیناتی کے باوجود بھی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا ، مجموعی طور پر 18وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء کے علاؤہ تھانہ نو کے علاقے سے ایک کار چوری کر لی گئی ، تھانہ سنگجانی ، انڈسٹریل ایریا ، کھنہ اور لوئی بھیر کے علاقے میں اسلحہ کی نوک پر چار موٹر سائیکل چھین لئے گئے ، تھانہ شالیمار تھانہ ترنول اور تھانہ انڈسٹرل ایریا کے علاقے میں تین گھروں کے تالے ٹوٹ گئے اور چور کل جمع پونجی لے کر چلتے بنے پولیس حکام کی جرائم روکنے کی بجائے چھپانے پر زیادہ توجہ نے شہریوں میں حساسیت پیدا کر دی ہے ، تھانہ گولڑہ کے علاقے پنڈ سنگریال ڈی 12 کے سامنے رات کو ایک درزی کی دوکان لوٹ لی گئی دوکان سے گن پوائنٹ پر 100 سے زائد نئے سلے ہوئے سوٹ لے کر چلتے بنے ، تین ڈاکو درزی سے نقدی بھی لے گئے ۔