کراچی(نیوزڈیسک)نوبل انسٹی ٹیوٹ نے ناروے کی سینٹر پارٹی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی نوبل انعام کیلئے نامزدگی کی خبروں کو ناروے میں مقیم پاکستانیوں کے ووٹ لینے کی ترکیب قرار دے دیا۔ نوبل انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کرسٹیان برگ ہارپ ویکن کا ناروے کے اخبار میں مضمون لکھا اور نامزدگی کے دعوے پر بات کی۔ کرسٹیان برگ ہارپ ویکن نے شائع مضمون میں کہا کہ نامزدگی سے پہلے نامزدگی کا اعلان کر کے ناروے کے پاکستانی ووٹروں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب کسی رہنما نے نوبل انعام نامزدگی کا اس طرح استعمال کیا جس سے نوبل انعام کے وقار کو نقصان پہنچا ہے۔ مبینہ نامزدگی پر نارویجین سیاسی جماعت پارٹیئت سینٹرم (Partiet Sentrum) کو تنقید کا سامنا ہے۔